اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار و صحافی صدیق جان نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف اور ان کے خاندان کی جانب سے ان کی سیاسی تاریخ کا سب سے گھٹیا فیصلہ اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہ آنا ہے، گزشتہ
روز معروف صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کو وفات پائے پانچ دن ہو گئے ہیں لیکن لندن میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ان کی میت کے ساتھ پاکستان کون جائے گا؟صدیق جان کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی وفات کے بعد جو جو لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ نواز شریف اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان واپس آ جائیں گے تو میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ نواز شریف یا ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کا پاکستان واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔صدیق جان نے اپنے تبصرے میں شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو دونوں ہاتھوں سے حرام کا پیسہ کماتے ہیں تو آپ اپنوں کے جنازہ کو کندھا دینے کے لیے بھی اپنے ملک نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اپنوں کی بجائے اپنے پیسے کو ترجیح دیتے ہیں، یہاں تک کہ اپنی پیدا کرنے والی ماں کی وجہ ہے اپنے حرام کے پیسے کو ترجیح دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جیسا شریف خاندان کے ساتھ ہو رہا ہے، جو اپنی ماں سے زیادہ اپنے حرام کے پیسے کو ترجیح دے رہا ہے۔