جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر پی ڈی ایم سے زیادہ بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020 |

حیدرآباد (این این آئی) وفاقی وزیراسد عمر نے کہاہے کہ کیپٹن صفدر کی جس طرح گرفتاری ہوئی اس کی ضرورت نہیں تھی، وہ کوئی اتنے بڑے سیاسی ٹارزن تو نہیں ہیں۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمرہفتہ کو ایک روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچے،جہاں مقامی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پیکیج میں پانچ بڑے منصوبوں کی ذمہ داری وفاق نے لی ہے، کے فور پر

دوبارہ کام شروع ہوگا اور یہ منصوبہ اب واپڈا مکمل کرے گا، کراچی میں گرین لائین منصوبے کے لیے بسوں کا آرڈر کردیا ہے، جب کہ شہر میں نالوں کی صفائی سے قبل لوگوں کی منتقلی ضروری ہے جو سندھ حکومت نے کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے پر بلاجواز احتجاج کیا جارہا ہے، جب وزیر اعلی اور آئی جی نے خود نہیں کہا کہ وہ اغوا ہوئے تو پھر احتجاج کس چیز کا کیا جارہا ہے، کیپٹن صفدر کے خلاف کاروائی قانون کے مطابق کی گئی، بابائے قوم کی قبر کی بے حرمتی کی گئی اور وہاں چھلانگیں لگائی گئیں، کیپٹن صفدر کی جس طرح گرفتاری ہوئی اس کی ضرورت نہیں تھی، وہ کوئی اتنے بڑے سیاسی ٹارزن تو نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کو عوام نے مسترد کردیا، کراچی میں جو جلسہ ہوا اس میں وہاں کے شہری نہیں تھے، جلسوں سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، اگر کورونا وبا نہ ہوتی تو ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کراچی میں ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد کرکے دکھاتے۔انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوئے تو کراچی میں ایم کیو ایم سے مل کر پی ڈی ایم سے بڑا جلسہ کرکے دکھائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ نوجوان جو گزشتہ چند برس سے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں اور عوام کے ساتھ بھی جوڑے رہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست کا مقصد صرف وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں شمولیت یا ان میں نعرے لگانا نہیں ہے، اولین ذمہ داری

اپنے علاقوں کے مسائل منتخب نمائندوں کو سامنے پیش کریں اور وہ سندھ اسمبلی میں مذکورہ مسائل پر بحث کریں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے سالار وزیراعظم عمران خان ہیں لیکن تحریک کی جان نوجوان ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 736 ارب روپے دے رہی ہے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی

وفاق مدد کرے گا۔اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج میں 5 بڑے منصوبوں کی ذمہ داری وفاق نے لی ہے، کے فور پر دوبارہ کام شروع ہوگا اس کی ذمہ داری واپڈا نے لی ہے۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے بھی تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ملک کی نئی سیاسی قیادت تیار ہو سکتی ہے، ان انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…