جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آٹے کا ایک اور سنگین بحران پید ا ہونے کا خدشہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم 24 سو روپے من ہو گئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار دیسی گندم 24سو روپے من ہو گئی، روزنامہ جنگ میں شائع حنیف خالد کی خبر کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں جب دیسی گندم 2ہزار روپے من تک فروخت ہونا شروع ہوئی تو پورے ملک میں سنگین بحران پیدا ہو گیا مگر امسال

دسمبر تو دور کی بات 5اکتوبر کو ہی ملکی گندم 24سو روپے من تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب گندم کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں پولٹری ایسوسی ایشن کو فروخت کی گئی گندم بارے انتہائی اہم انکشاف کیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کوپاسکو نے 2 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ سے کم ریٹ پر فروخت کردی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان ہوا، آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کی سفارش کی ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کو گندم 32ہزار 500 روپے فی ٹن کے حساب سے بیچی گئی۔ جس وقت یہ گندم بیچی گئی اس وقت مارکیٹ میں گندم کی فی ٹن قیمت 39 ہزار 79 روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق پولٹری ایسوسی ایشن کو مارچ 2019 تک فی ٹن گندم 6 ہزار 579 روپے سستی بیچی گئی۔مارکیٹ سے کم قیمت پر گندم بیچنے سے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کو یہ گندم بیچنے کی سفارش ای سی سی کے اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…