میرپورخاص (این این آئی ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد میمن کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے، مرحوم نجی اسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس ایک بار پھر اپنا زور دکھا رہا ہے، میر پورخاص کے ڈپٹی کمشنر
زاہد میمن کرونا وائرس انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے، وہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی میت نجی اسپتال میں ہے اور ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے ان کی میت کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔