اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن کی چیئرپرسن کی تعلیم صرف ایف اے ہونے کا انکشاف

1  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن کی چیئرپرسن کی صرف ایف اے تعلیم ہونے کا انکشاف، چیئرپرسن آسیہ امجد کو فروری 2019 میں تعینات کیا گیا، کمیٹی نے اکیس مہینوں میں ہائیر ایجوکیشن کے مسئلے پر ایک بھی اجلاس منعقد نہیں کیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق ایف اے پاس ایم پی اے آسیہ امجد کو سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیرایجوکیشن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی فارہائیر ایجوکیشن کیلئے 22 فروری 2019 میں ایم پی اے آسیہ امجد کو چیئرپرسن تعینات کیا گیا۔ یونیورسٹیوں کے امور دیکھنے کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کی چیئرپرسن ایم پی اے آسیہ امجد کی تعلیمی قابلیت صرف ایف اے ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹینڈنگ کمیٹی فارہائیر ایجوکیشن کا 21 مہینوں میں ایک بھی اجلاس نہیں ہوا ۔ سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن کے ممبران میں ایم پی اے چوہدری ساجد محمود، واثق قیوم عباسی، فواز احمد ، آصف مجید، صابرینہ جاوید، قیصر اقبال سندھو، چوہدری اخترعلی، خالد محمود ڈوگر، خالدہ منصور، بشری انجم بٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی ممبر ہیں ۔سٹینڈنگ کمیٹی فارہائیر ایجوکیشن کے تحت 21 مہینوں میں کالجوں اور یونیورسٹیوں سے متعلق ایک مسئلہ بھی زیربحث نہیں لایا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی فارہائیر ایجوکیشن محض کاغذوں تک محدود ہو کررہ گئی ہے۔

کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کی طرف سے بھیجے گئے دو یونیورسٹییز کے بل کی تصدیق کی۔ نجی یونیورسٹی ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان اورنارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال کے بل میں ترامیم کمیٹی نے تجویزکیں۔ چیئرپرسن آسیہ امجد سے رابطہ کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر بھی آسیہ امجد کی تعلیمی قابلیت ایف اے درج ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…