پہلے عمرے کے بعد دوسرے عمرے کیلئے کتنے دن انتظار کرنا ہوگا؟سعودی حکومت نے انتہائی اہم اعلان کردیا‎

30  ستمبر‬‮  2020

مکہ مکرمہ(آن لائن)حرم مکہ کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریوں کے ضمن میں فرضی عمرہ کا اہتمام کیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ زائرین حرم کی سلامتی کے لیے انتظامیہ نے عمرے کا فرضی تجربہ کر کے

متعدد تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تجربے کے دوران اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کا استقبال کیسے ہوگا، کس طرح وہ محفوظ طریقے سے مناسک ادا کریں گے، کن دروازوں سے داخل ہوں گے اور کن سے باہر جائیں گے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ مناسک کی ادائیگی کے دوران کسی شخص میں کورونا کی علامات پائی جائیں تو کیا کیا جائے گا۔ حرم مکی شریف انتظامیہ نے کہا ہے کہ مطاف کا پورا علاقہ طواف کے لیے مخصوص ہوگا۔مطاف میں بیٹھنے یا نماز پڑھنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی، یہ علاقہ طواف کرنے والوں کے لیے ہر وقت خالی رہے گا۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔نماز کے لیے مختص جگہوں پر ہی نماز پڑھیں گے۔عمرہ ادا کرنے کے بعد حرم میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مناسک کی ادائیگی کے بعد زائرین کو اپنے گروپ کے ساتھ حرم سے نکلنا ہوگا۔ ادھر سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ دن میں دس بار مسجد الحرام کو خصوصی محلول سے دھویا جائے گا تاکہ وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔مسجد الحرام میں زائرین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔مسجد الحرام کے اندر ہی قرنطینہ کے لئے کمرے بنا دیئے گئے ہیں۔ کسی بھی زائر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے فوری بعد ہی اسے قرنطینہ کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا۔ زائرین کو ایک عمرے کے اختتام کے بعد دوسرے کی عمرے کی بکنگ کے لیے 14 روز کا وقفہ دینا ہوگا۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…