اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں پاکستان کے سابقہ وزرائے اعظم کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں خلیج میگزین کی جانب سے پاکستان میں مقبول ترین وزیراعظموں کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا۔انٹرنیٹ پر کیے گئے
سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران کون سا پاکستانی وزیراعظم بہتر رہا؟خیلج میگزین کی جانب سے کیے گئے سروے میں مجموعی طور پر 16 ہزار 41 لوگوں سے ووٹ ڈالے۔سروے کے مطابق سب سے زیادہ 93 اعشاریہ 2 فیصد لوگوں نے عمران خان کو بہتر وزیراعظم قرار دیا جبکہ صرف 4 اعشاریہ 7 فیصد لوگوں نے نواز شریف/شاہد خاقان عباسی کے حق میں ووٹ ڈالے۔ایک اعشاریہ 3 فیصد لوگوں نے شوکت عزیز کے حق میں ووٹ ڈالے جب کہ صفر اعشاریہ 8 فیصد لوگوں نے یوسف رضا گیلانی/راجا پرویز اشرف کے لیے ووٹ دیا۔