شہباز شریف کی گرفتاری کس چیز کا’ ری ایکشن ‘ ہے؟مریم اورنگزیب کا حیرت انگیز دعویٰ

28  ستمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔ ۔ جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی انہیں نشان عبرت بنایا جا رہا ہے

گذشتہ دو سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔عمران خان کے حکم پر نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا،ہر مخالف کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت دلیر اور بہادر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں نہیں بلایا جاتا۔اربوں کھربوں کھانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،پی ٹی آئی حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کا ری ایکشن ہے۔عمران خان اور چئیرمین نیب نے ہمیشہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کی۔ان بزدلوں کی وجہ سے ہم گھبرانے والے نہیں۔شہباز شریف کی گرفتاری اے پی سی کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے۔اپوزیشن کو تمام متحدہ اپوزیشن لیڈ کرے گی۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کو ہتھ کڑی لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…