دادو(این این آئی)دادو میں سیلاب نے جہاں ہزاروں افراد کو متاثر کیا وہیں 75 سالہ معذور ضعیف شخص میوو خان کا گھر بھی تباہ ہوگیا اور اب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھلے آسمان تلے اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔دادو میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہر طرف تباہ حال گھر، ہزاروں افراد بارشوں اور سیلات سے متاثر ہوئے۔ انہیں میں ایک کاچھو کا رہائشی 75 سال کا میوو خان بھی ہے، جو جسمانی
معذور ہونے کے باعث چلنے کی صلاحت سے بھی محروم ہے۔میوو خان کا گھر سیلاب کے باعث مکمل تباہ ہوگیا جس کے باعث آج وہ بھی دیگر متاثرین کی طرح بے یارو مدد گار اور حکومتی امداد کا منتظر ہے۔سندھ حکومت نے کاچھو کے علاقے کو آفت زدہ تو قرار دے دیا لیکن مدد کرنے کاوعدہ آج بھی وفا نہیں ہوسکا، اور یہی وجہ ہے کہ ہزاروں متاثرین کی زندگیاں آج بھی مشکلات کا شکار ہیں۔