لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ماسک پہنے افراد کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے اپنے چہروں کو تقریباً مکمل ڈھانپ رکھا تھا اور ایسے لگ رہا تھا کہ یہ کوئی نقاب پوش
ہوں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرگو نواز گو کے نعرے درج تھے تاہم نقاب پوش افراد مظاہرے کے کچھ دیر بعد منتشر ہوگئے۔شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی ہے، ایک اور نجی ٹی وی کا کہناہے کہ پولیس نے آ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور علاقے کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر بغیر اجازت کے احتجاج کیا گیا، دوسری طرف تحریک انصاف برطانیہ نے اس مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔