نواز شریف کی تقریر کے بعد لیگی رہنما دلبرداشتہ، حکومت سے رابطے، تہلکہ خیز دعویٰ

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بطور مجرم اور اشتہاری نوازشریف کو سیاست پر بھاشن زیب نہیں دیتا،نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن ارکان استعفیٰ دینگے تو نئے الیکشن کرائیں گے، پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرلے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ نواز

شریف کے حالیہ بیانیے سے خود ان کی جماعت اضطراب کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے بیانیے پر ن لیگ کے اندر سے مختلف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ جو تحریک چلانا چاہتی ہے وہ بے بنیاد ہے،نوازشریف کا مقصد ملک میں بے یقینی اور اضطراب کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاتی عمرہ میں اس وقت تذبذب اور اضطراب کے سائے منڈلا رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ نیب کیسز کے باعث گھیرا تنگ ہونے سے اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیٹف قانون سازی میں ناکامی کے بعد اب یہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ارکان استعفیٰ دینگے تو نئے الیکشن کرائیں گے، پی ٹی آئی دوبارہ اکثریت حاصل کرلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مختلف حربے استعمال کرکے حکومت گرانا چاہتی ہے، ناکامی ان کا مقدربنے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان بدعنوان عناصر کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا بدعنوان عناصر کے خلاف عزم ایسے حالات میں مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے ڈیل کے چکر میں ہیں اور مسلسل رابطے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ش لیگ سمیت ن لیگ کے کئی دھڑے بننے

جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کے حوالے سے شیخ رشید کی باتوں میں وزن ہے،شریف خاندان میں بھی اس وقت چپقلش چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی بڑے زوروں پر چل

رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ذاتی مفاد اور منافقانہ سیاست کی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ نواز شریف کا انقلابی پن دوغلا اور کھوکھلا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بطور مجرم اور اشتہاری نوازشریف کو سیاست پر بھاشن زیب نہیں دیتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…