پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کا پہلا جلسہ کب؟ متوقع تاریخ اور مقام سامنے آگئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے7اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پرغور شروع کر دیا، ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی ، انہوں نے کہا کہ تیاری کیلئے وقت چاہئے تو

ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے۔ جلسے کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکرکیا جائے گا۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے20ستمبر2020 کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے ، دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔حزب اختلاف نے اپنے پلان میں پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرنے کے علاوہ عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی رکھا ہے۔اے پی سی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اپوزیشن کا اتحاد تشکیل دیا گیا ، اے پی سی نے مطالبہ کیا کہ شفاف اورآزادانہ انتخابات کرائے جائیں کیونکہ موجودہ حکومت کو دھاندلی کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں صدارتی نظام کے ارادے کو رد کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چینی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی لائیں۔ اے پی سی نے شہری اور میڈیا کی آزادی پر بھی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا ہے،اے پی سی کا یہ بھی مطالبہ ہیکہ اجلاس سیاسی انتقام پر گرفتار سیاسی رہنما اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…