شہبازشریف کے ذہن میں کیا چل رہا ہے؟  شہباز گل  نے بڑا دعویٰ کردیا

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس کا انہوں نے جواب دینا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے الیکشن اصلاحات پر بلائے گئے حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے

اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاکہ  شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے، ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شہبازشریف کے حکومت سے تعاون کے لئے ایک ہی شرط ہے کہ انہیں نیب کیسز میں این آراو دیا جائے، ڈرامہ بازی کو ان سے بہتر کون جانتا ہے، ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے ابھی دیکھا ہے، امید ہے یہ  اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…