اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے گھر پہنچنے سے قبل عائشہ رجب بلوچ اسلام آباد روانہ ہو گئیں ،15 پر فیک کالز پر طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز لیگی رہنما طلال چودھری کو
خاتون رہنما عائشہ رجب کے گھر ان کے بھائیوں نے مارا ، جس سے ان کے بازو میں 2فریکچر آیا تھا ۔ لیگی رہنما طلال چودھری اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی عائشہ رجب بلوچ کے گھر پہنچ گئی، پولیس کی آمد سے قبل عائشہ رجب اسلام آباد چلی گئیں، 15 پر فیک کالز پر طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اسپتال میں زیر علاج تاہم انکی کسی لیگی رہنما نے عیادت نہ کی ۔ ن لیگی خاتون ایم اے کے بھائیوں کے ہاتھو ں مار پیٹ کے بعد طلال چودھری مزید مشکلات میں پھنس گئے ہیں ، فیصل آباد سے پارٹی کا بڑا دھڑ لیگی رہنما طلال چودھری کیخلاف ہو گیا ہے انہوں نے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کر دیاہے ۔ گزشتہ روز مارپیٹ سے طلال چودھری کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہو گیا ، خاتون رہنما کے بھائیوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی بہن عائش رجب بلوچ کو تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے ایس ڈی پی عبدالخالق کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے