ایک سال سے طلال چوہدری کا عائشہ رجب کے گھر آنا جانا تھا ہمیشہ طلال رات کو کس وقت آتے تھے؟ علاقہ مکینوں کے لیگی رہنما سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اورن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کے جھگڑے کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا موقف بھی سامنے آگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا

گزشتہ ایک سال سے اس گھر میں آنا جا تھا ، وہ پہلے ہمیشہ رات کو بارہ بجے سے پہلے آتے تھے ، تاہم واقعے کے روز رات دو بج کر چالیس منٹ پر آئے ، جبکہ ان کی گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈ سے بھی تلخ کلامی ہوئی کیونکہ گارڈ نے کہا تھا کہ پہلے اہلخانہ سے اس کی بات کروائی جائے پھر وہ انہیں جانے دیں گے لیکن طلال چوہدری نے گارڈ کی بات نہ مانی اور زبردستی اندر آگئے ، تاہم جیسے ہی وہ گھر میں گئے تو ان کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں وہ فوری باہر آئے اور اپنے پرائیویٹ گارڈ کو پکارا ۔دوسری جانب طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا ،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ طلال چوہدری نے اپنی وضاحت میں کہاکہ درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں ۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے ،سب مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ،بعض حکومتی لوگوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…