کراچی طیارہ حادثہ، معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کا دوبارہ پی آئی اے پر سفر، بھرپور استقبال

26  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے طیارہ حادثہ کے خوش نصیب مسافر اور پنجاب بنک کے صدر ظفر مسعود نے پی آئی اے پر اعتماد کا اظہار کیا،ظفر مسعود حادثے کے بعد پہلی مرتبہ ہوائی سفر پر روانہ ہوئے اور اس کیلئے انہوں نے دوبارہ قومی ائیرلائن کا انتخاب کیا،ظفر مسعود پی

آئی اے کی پرواز پی کے 304 سے لاہور روانہ ہوئے اور انہوں وہ پرانی نشست نمبر کا انتخاب کیا،کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر خلیل اللہ شیخ اور شعبہ انجینئر نگ کے سربراہ عامر علی نے الوداع کہا،لاہور آمد پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک خصوصی طور پر ان کا اسلام آباد سے استقبال کرنے پہنچے،سی ای او پی آئی اے نے ظفر مسعود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خود لے کر باہر نکلے۔ ظفر مسعود نے کہاکہ ہمیں اپنے قومی ادارے کو بحال کرنا ہے اور اس سلسلے میں مجھے قومی ائیرلائن کا انتخاب کرتے ہوئے خوشگوار احساس ہوا۔انہوں نے کہاکہ مجھے مکمل اعتماد ہے کی قومی ائیرلائن اس واقعے اور دیگر مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرلے گی۔ ظفر مسعود نے کہاکہ میں پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل میں شامل ہوں اور انشاء اللہ ہم جلد اس کو خود انحصار اور ترقی کے راستے ہر ڈال دیں گے۔ سی ای او ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے اپنے عظیم دوست اور بہادری کی مثال کی احسان مند ہے کہ انھوں نے ہمیں اعتماد کے قابل سمجھا،پی آئی اے ایسے مخلص مہمان اور سرپرست کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…