اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حب کا خصوصی اقتصادی علا قہ بلوچستان میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق حب بلوچستان میں خصوصی اقتصادی زون خطے میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
اس خصوصی اقتصادی علاقہ سے بالواسطہ15 ہزاراور بلاواسطہ 75 ہزار روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے جبکہ 406 ایکڑ پر مشتمل حب خصوصی اقتصادی زون میں 211 صنعتی یونٹس کے قیام سے خطے میں معاشی نمو کو فروغ ملے گی۔