لاہور(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں بروز بدھ سرکاری دفاتر کامکمل بائیکاٹ، تالہ بندی اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ایپکا ترجمان کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں پائے جانے والی تفریق کے خاتمہ، تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ، یوٹیلیٹی الاؤنس، ہاؤس رینٹ موجودہ سکیلوں پر دینے، گروپ
انشورنس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا کرنے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری پر کوئی مثبت جواب موصول نہ ہوا تو کل بدھ کے رو زڈپٹی کمشنرز آفسز کے باہر ڈویژنل و ضلعی صدور کی قیاد ت میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جبکہ اسی سلسلہ میں لاہور میں صبح11 بجے محکمہ زراعت ڈیوس روڈ سے 7 کلب وزیر اعلیٰ ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔