پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

مولانا  کاشہبازشریف سے استعفیٰ مانگنا تو سمجھ آتا ہے  اگروہ بلاول  سے استعفیٰ چاہتے ہیں تو پھر سب کو قومی اسمبلی کوخیرباد کہنا ہوگا ،خورشید شاہ حکومت پر برس پڑئے

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پابند سلاسل رکھ کر انہیں پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا ماضی صاف رہا ہے عمران خان اگر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کو قائم رکھنے کی بات کررہے ہیں تو سب سے پہلے اس پر عمل کرتے ہوئے خود مستعفی ہوجائیں ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،خورشید شاہ کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا مطلب دھوکہ اور جھوٹ نہیں بولنا ہے مگر عمران خان کو اقتدار میں آئے دو سال ایک ماہ ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہمیں ملک کے حالات دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ پارلیمنٹ اپنا صاف ستھرا کردار ادا کرے عدالتیں ماضی کی طرح اپنا کام  کریں ایگزیکٹو اپنا کام کرے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تو سمجھ میں آتا ہے کہ وہ قائدحزب اختلاف ہیں تو استعفیٰ دیں مگر مولانا فضل الرحمان بلاول سے کس لیے استعیفے کا مطالبہ کررہے ہیں کیا وہ چاہ رہے ہیں کہ بلاول قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں تو پھر سب کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو گیارہ سو ارب مل رہے ہیں تو اچھی بات ہے اس پر بات تو تب کرنی چاہیے جب یہ پیسے نہ ملیں ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے البتہ سندھ حکومت کے پاس کراچی کا صرف 37فیصد حصہ ہے باقی حصہ ریلوے, ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ میں آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ستمبر کو ان کے خلاف فرد جرم عائدہوگی اور اسی دن ان کی گرفتاری کو سال مکمل ہوجائے گا تاہم انہوں نے ہمیشہ نہ صرف اپنے حلقے بلکہ پورے پاکستان کی بات کی ہے ان کا بتیس سالہ سیاسی کیریئر سیاسی جدوجہد پر مبنی ہے انہوں نے اپنا فیصلہ رب ,عدالتوں اور عوام پر چھوڑ رکھا ہے اور وہی بہتر فیصلہ کریں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…