جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف ، بیگم صفدر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور غیر متحدہ اپوزیشن کی سیاست کا گلا گھونٹنے کی ٹھان لی ، حیرت انگیز  دعویٰ

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک مفرور مجرم کی جانب سے دوسروں کو جیل بھرنے کے تلقین منافقت کی اعلی، ارفع اور تابناک مثال ہے۔ نواز شریف خود تو ’’دس بہانے کر کے لے گئی دل‘‘کے مصداق پتلی گلی سے جیل سے

بچ کر لندن بھاگ گئے، لیکن اپوزیشن کو آنکھوں دیکھا زہر کھانے کی تعلیم، تلقین اور تربیت دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس رتی برابر بھی عقل ہوئی تو وہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی ناجائز سیاسی خواہشات کی تکمیل کے لیے اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور غیر متحدہ اپوزیشن کی سیاست کا گلا گھونٹنے کی ٹھان لی ہے تبھی نواز شریف مفرور ہو کر بھی انہیں پاکستان کی آئینی حکومت کے خلاف غیر آئینی اقدامات پر اکسا رہے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جان لے! عوام اب انکی چالوں اور سازشوں سے پوری طرح واقف ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلے مہینے میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے 2.7 بلین ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں۔پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ایک مہینے میں ترسیلات زر کے ذریعے بھیجی گئی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی نیک نیتی اور ایمانداری پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…