وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے لیڈرقرار

18  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) کابینہ اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کی اجلا س میں آمد پر ڈیسک بجا کر استقبال اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جب وزیراعظم اجلا س میں پہنچے تو کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اور وزیراعظم کو حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

،اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ،کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ،معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی ڈائریکشن مل گئی، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے لیڈر ہیں، ۔ فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہونے پرپر مبارکباد دی ،شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ ملکی تاریخ میں غربت میں کمی کا سب سے بڑا پروگرام شروع ہوا،احساس پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں،امین الحق نیکراچ کے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آپ کی کوششوں کو یاد رکھا جائیگا۔فہیدہ مرزا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے پروگراپ پر خراج تحسین پیش کیازبیدہ جلال نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پرمبارکباد دی،اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی وزیراعظم کو اہم کامیابیوں پر مبارکباد دی۔وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 24 سالہ جدوجہدابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے،

ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے، شفقت محمود سے کہا ہے کہ نصاب میں

ریاست مدینہ کا تصور شامل کریں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ابتدائی طور پر 8ویں اور9ویں ّ جماعت کیلئے نصاب تیار کیا جائیگا، مشکل وقت میںمحنت سے کامیابی حاصل کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے، وزیراعظم

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…