بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

مشرق وسطیٰ کا منظر نامہ تبدیل ہونا شروع ، عرب ممالک کااسرائیل کے سامنے سرنڈر ۔۔عرب ممالک کو اسرائیل کےقریب لانے میں کس سعودی شخصیت کا ہاتھ ہے ؟عرب بادشاہوں کو بچانے کی ذمہ داری کس نے اپنے سر لے لی؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کیساتھ اسرائیل کے تعلقات کا عوامی سطح پر ظاہر ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں کیونکہ اندرون خانہ اکثر کے اسرائیلی قیادت کیساتھ تعلقات اچھے ہیں ، نجی ٹی وی 92کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں الیکشن سرگرمیاں

عروج پر ہیں صدر ٹرمپ عرب ممالک کیساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم کرا کر امریکی یہودی لابی کی مزید ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یو اے ای کیساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات قائم کرا کر ایک طرف صدر ٹرمپ کو سیاسی فائدہ ہوا اور دوسری طرف کرپشن اور دیگر کیسز میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھی سیاسی فائدہ ملا ۔ پروفیسر جانسن جونز کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عرب ممالک کو اسرائیل کے قریب لانے میں اندرون خانہ سعودی عرب کی نوجوان لیڈرشپ کا اہم کردار ہے ۔ اکثر عرب ممالک کے بادشاہوں کی بادشاہت بچانے کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل نے لے رکھی ہے ۔ لہٰذا عرب ممالک ایک کے بعد ایک امریکی ایما پر اسرائیل کے سامنے سرنڈر کرتے جائینگے ۔ پروفیسر مائیکل جے رائٹ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے عوام کو پریشان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ انکی قیادت کی پالیسیاں عوامی نہیں بلکہ اپنے اقتدار کی طوالت اور ذاتی مفادات پر مبنی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے ۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی قیادت کے دوران اس معاہدے پر دستخط کچھ دنوں بعد واشنگٹن میں ہونگے ۔ ایسا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ صدر ٹرمپ ہر طریقہ اپنا کر دوسری ٹرم کیلئے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ معروف تجزیہ کار کامران بخاری کا کہنا ہے کہ ماضی میں ترکی کے تعاون سے اسرائیل اور پاکستان کے بھی تعلقات رہے ۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات کا قائم ہونا بظاہر کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں کیونکہ اکثر عرب ممالک کے اندرون خانہ اسرائیل سے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔کچھ ہی دنوں پہلے متحدہ عرب امارات اور ایران کی قیادت کے درمیان بات چیت ہوئی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایران کو اس بارے میں پتہ نہ ہو۔ عوام کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیئے جا رہے ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…