اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ،بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے،سعودی عرب کونسے بلاک میں شامل ہو جائے گا؟سینئر صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے،کشمیر کی حیثیت تبدیل کرانا، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بھی امریکی حربے تھے،معروف صحافی نے کہا کہ خطے میں

بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کاسب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہے،خطے میں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور یہ سب کچھ اسے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ سی پیک اگر 50بلین ڈالر کا منصوبہ ہے تو چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد اس سرمایہ کاری میں 80ارب تا 100ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اگر سی پیک بن گیا تو اس سے چین کی بالادستی ہو گی، پاکستان کی مدد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے اسی وجہ سے پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکہ کا چین سے مقابلہ ہے، امریکی بزنس مین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سنٹرل ایشیا کی مارکیٹ میں امریکہ کی مصنوعات آئیں لیکن سی پیک میں پاکستان نے چین اور ایران کو شامل کیا۔ بھارت کو بھی آفر کی گئی تھی مگر بھارت کو امریکہ نے منع کر دیا۔ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کے لئے امریکہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کروا دی۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی اس بلاک میں چلا جائے گا۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…