کراچی(این این آئی)کراچی کے سینٹرل جیل میں سینکڑوں قیدیوں کی زندگی ایک شخص نے تبدیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں 8سال سے ماسٹرعثمان قید میں ہیں۔انھوں نے7سال میں کئی قیدیوں کوٹیلرنگ کا کام سکھا دیا ہے۔محمد عثمان نے بتایا کہ کئی
قیدی جرم چھوڑ کر ٹیلر بن گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ نئے قیدیوں کو ٹیلرنگ کی جانب لاتا ہوں اور کام سکھاتا ہوں۔ ماسٹرمحمدعثمان نے بتایا کہ ایک قیدی نے رہا ہونے کے بعد محمودآباد اور دوسرے قیدی نے رہائی کے بعدڈیفنس کے علاقے میں ٹیلرنگ کا کام شروع کیا ہے۔