ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبہ کو اہم ہدایات جاری

15  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بورڈ امتحانات دینے والے 30 فیصد طلبہ کو ابتدائی مرحلے میں سکول و کالجز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ مرحلہ وار 15 ستمبر تک تمام کلاسوں کا اجراء کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز کے صدر ملک ابرار حسین نے

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 90 فیصد بلوچستان میں 70 فیصد نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں اور ہفتہ کو دیہاتی علاقوں میں اس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروا رہے ہیں اور اس حوالے سے تین مرحلوں میں بچوں کی کلاسز کھول دیں جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں صرف بورڈ امتحانات والے 30 فیصد بچوں کو سکول و کالجز آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ زیادہ چھوٹی کلاسوں والے بچے 15 ستمبر کے بعد سکولوں میں بلائے جائیں گے۔ انہوں نے وزارت تعلیم و تربیت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں اس حوالے سے تنگ نہیں کیا ہے اور نجی سکولز و کالجز بھی بچوں کی تعلیمی ضیاع کا خیال رکھتے ہوئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں گے۔  آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں بورڈ امتحانات دینے والے 30 فیصد طلبہ کو ابتدائی مرحلے میں سکول و کالجز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ مرحلہ وار 15 ستمبر تک تمام کلاسوں کا اجراء کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز و کالجز کے صدر ملک ابرار حسین نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 90 فیصد بلوچستان میں 70 فیصد نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…