لاہور( این این ائی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لیگی کارکنوں پر پتھرا ئوکرانے کا منصوبہ فیاض چوہان جیسے لوگوں کا ہی ہوسکتا ہے ،کہاں ہیں وہ گاڑیاں جن پر پتھر لائے گئے ؟،مسلم لیگ(ن)فیاض الحسن چوہان کے کارندوں کی بنائی
جعلی ویڈیوز سے بلیک میل نہیں ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان جیسا شخص ہی ایک کلو میٹر کی دوری پر پتھر پھینک کے نیب آفس کے شیشے توڑ سکتا ہے ،باعث حیرت بات ہے پولیس کے پتھرائوسے تو درجنوں لیگی کارکن زخمی ہوگئے لیکن صرف چند پولیس اہلکاروں کے پائوں پر پٹیاں بندھی ،مریم نواز کٹھ پتلی اور ریلوکٹوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہیں،نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز جعلی احتساب کے سامنے سینہ تان کے کھڑے ہیں،شریف خاندان کو کمزور کرنے اور مسلم لیگ (ن)کو توڑنے کے نیب نیازی کے حربے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یچھ ماہ کی مہمان حکومت کے ہائوتھ پاں پھولنا شروع ہوچکے ہیں،2021کے سال کا آغاز حکومت کے خاتمے کا سال ہو گا،اقتدار اور کرسی کی فکر نے حکمرانوں کو اندھا اور پاگل کر دیا ہے۔