اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان کورونا کیسز میں بہتری کے لحاظ سے عالمی سطح پر14ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان مجموعی اموات میں19واں ، ایکٹو کیسزمیں 29واں،اور صحتیاب مریضوں کی تعداد میں پاکستان عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اموات کے ایک دن میں اموات کے لحاظ سے دنیا کا دسواں ملک بن گیا۔
پاکستان میں پچھلے24گھنٹے میں 10اموات ہوئیں، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 6ہزار سے زائد ہوگئی ہے، مجموعی اموات کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں19واں نمبر ہے۔اسی طرح کیسز کے لحاظ سے پاکستان میں پچھلے24گھنٹے میں 753نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے پاکستان دنیا کے 34نمبر پر آگیا ہے،یعنی نئے کیسز کے لحاظ 33ملک پاکستان سے آگے ہیں۔اسی طرح پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد16 سے زائد ہے، اس حساب سے پاکستان کا دنیا میں 29واں نمبر ہے، یعنی 28ممالک میں ابھی بھی پاکستان سے زیادہ صورتحال خراب ہے۔اگر مجموعی کیسز کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 2لاکھ 86ہزار ہیں۔اس حساب سے پاکستان دنیا کے 14ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح صحتیاب افراد کی تعداد2لاکھ 64ہزار ہے، اس حساب سے پاکستان عالمی سطح پر دسویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 753 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار674 تک پہنچ گئی تاہم مجموعی اموات کی تعداد 6139 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار 060 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار664 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔