لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا محمد جاوید نے گاڑیوں میں پتھر رکھنے کے معاملے پر چپ کا روزہ توڑ دیاجبکہ مرزا جاوید نے ایوب بھٹہ کے خلاف پارٹی کو درخواست بھی دیدی۔ اپنے ویڈیو بیان میں مرزا جاوید نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا بتائیں کہ مریم نواز کی گاڑی پرپتھر مارنے کی ایک لاکھ کی رقم آپ نے کارکنوں کو دی،کیا آپ کے پاس پچیس پچیس ہزار روپے دینے والوں کی لسٹیں موجود ہیں؟کیا ہم پتھر گاڑی میں لاکر خود اپنے اوپر برساتے، کیا ان پتھروں
سے کسی اور کو نقصان کے بجائے ہماری گاڑیاں ہی ٹوٹنی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے ہمیں اداروں کا احترام سکھایاہے، ہمیں نیب بلائے یا عدالتیں ہم احترام کے ساتھ ضروروہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سرکاری فائلوں اور سرکاری گاڑی کا ملبہ (ن) لیگ پر ڈال رہے ہیں، ہم پھول برسانے والے ہیں پتھر برسانے کا شرف صرف پی ٹی آئی کو ہی حاصل ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مرزا جاوید نے میڈیا میں بیان دینے والے ایوب بھٹہ کے خلاف پارٹی کو درخواست دیدی۔