مریم نواز کی پیشی پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوار ہو گئی ، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی پریس کانفرنس میں شہباز شریف کیوں نہیں تھے ، منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو بلایا ، سینئر تجزیہ کار کے انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کی ایک پیشی پی ٹی آئی کے اعصاب پر سوار ہوگئی،مریم نواز کی پریس کانفرنس میں شہبازشریف کیوں نہیں تھے،منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کوبلایا گیا۔منیب فاروق نے کہا کہ

ن لیگ مریم نواز کی پیشی کو سیاسی ایونٹ بناسکتی ہے لیکن کارکنوں سے پتھراؤ کروانے سے انہیں کیا فائدہ ہوگا، اگر مسلم لیگ ن نے واقعی ایسا کیا تو اس سے زیادہ گھٹیا منصوبہ بندی نہیں ہوسکتی تھی، ق لیگ سمجھتی ہے کہ آج الیکشن ہوئے تو پنجاب میں ن لیگ سوئپ کرجائے گی اس کیلئے نواز شریف کو انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، مریم کو نواز شریف سے الگ کر کے جان بوجھ مریم صفدر اعوان کہنا بہت گھٹیا بات لگتی ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ مبارک ہو آج پتا چلا نواز شریف اور مریم نواز کبھی خاموش رہ کر اور کبھی بول کر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں،مریم نواز کی پریس کانفرنس میں شہباز شریف کیوں موجود نہیں تھے، مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کوبلایا گیا اور گاڑیوں میں پتھر لائے گئے، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف کی درجنوں پیشیاں ہوئیں یہ کارکن کہاں تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…