پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

شکریہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے 2اہم رہنمائوں کو شکریے کا خط کیوں لکھا؟جان کر آپکو بھی خوشگوار حیرت ہوگی

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو شکریہ کے خطوط لکھ دیئے ۔

منگل کو وزیر خارجہ نے ایف اے ٹی ایف اور کشمیر کے حوالے سے 6 اگست کو بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی شرکت اور قانون سازی میں معاونت پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قاید حسب اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شکریے کے خطوط ارسال کیے۔ شاہ محمود پریشی نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے جس طرح بالغ نظری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں اپوزیشن کے مثبت رویے کی تعریف آن فلور آف دی ہاؤس بھی کر چکا ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجوو حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی موقف کی حامل ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے پانچ اگست 2019 کے غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات کو بھی پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ قرارداد کے ذریعے، متفقہ طور پر مسترد کیا تھا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے گذشتہ ایک سال میں جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھایا ۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک سال کے دوران، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں تین دفعہ کشمیر کو زیر بحث لایا گیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 55 سال کے بعد مسئلہ کشمیر پر سیکورٹی کونسل میں مباحثہ ہوا ـ وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر ہم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کے متمنی ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے سامنے آنے والی قابل عمل تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں کشمیر پالیسی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آپ کی جانب سے مثبت تجاویز کا منتظر رہوں گا ۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…