اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر ساہیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج کی چارج سنبھالنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جج کسی دلہے کی طرح بگھی پر بیٹھ کر بیند باجے کیساتھ آتا ہے ، لوگ اس کا
بھرپور طریقے سے استقبال کر رہے ہیں ، پس منظر میں قومی ملی نغمے جیوے جیوے پاکستان کی دھن بھی سنی جاسکتی ہے ، سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی صارفین نے مذکورہ جج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔آپ بھی یہ ویڈیو دیکھئے ۔