لاہور( این این آئی)فاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی صوبائی ہاشم جواں بخت کی جانب سے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا،سپریم کورٹ کا ڈویژن بنچ کل( بدھ)کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔مقامی شہری احسن عابد نے مخدوم برادران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الزام لگایا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
درخواست میں یہ دعوی کیا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنی آمدن سے کم اثاثے ظاہر کئے ،ا اس پر نیب ملتان کو کارروائی کیلئے درخواست دی لیکن اس پر پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں دعوی کیا گیا کہ دونوں بھائیوں کے اثاثے 100ارب سے زائد ہیں،اثاثے ظاہر نہ کرنے پرخسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت صادق اور امین نہیں رہے۔ استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔