جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی دارالحکومت میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار  بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلسل دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی علاقوں میںلیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا جس سے شہری گھنٹوں بجلی سے

محروم رہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید دو  روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں دوسرے روزبھی موسلادھاربارش ہوئی جس سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی شاہراہوں پر بھی پانی کھڑاہو گیا ۔بارش اور نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر جانے والے ملازمین اور تاجروں کو اپنے کاروبار پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ بتایا گیا ہے کہ  ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ انڈر پاسز اور دیگر شاہراہوں پر بارش کے کھڑے پانی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا ۔ موسلا دھار بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیااور بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…