پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس   طلب کرلیا، ایجنڈے کے اہم نکات سامنے آگئے

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس  آج ( منگل کو) طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،وفاقی کابینہ 13نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں  چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف

آپریشن سے متعلق بریفنگ دیں گے، کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، اسلام آبادکے مضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر آئی جی بریفنگ دیں گے، کابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کافیصلہ کرے گی ،پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس آئوٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی۔ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل نوایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چھوٹ دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا،چاروں صوبوں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے متعلق وزارت داخلہ بریفنگ دیگی۔کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دے گی، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ ای سی سی کے 28جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…