ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستان بڑا شہر جہاں شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ‘‘

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ریکارڈ 1400 روپے تک پہنچ گیا

جو پنجاب کے بڑے شہروں کی نسبت مہنگا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹا لاہور،گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپورسے 540 روپے اور راولپنڈی اسلام آباد کی نسبت 500 روپے تک مہنگا ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدرآباد سے 160 روپے مہنگا، سکھر سے 260، کوئٹہ سے 240 ، خضدار سے300 اورپشاور سے 120 روپے مہنگا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور شہر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1280 روپے میں فروحت ہورہا ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے، سکھر 1140، لاڑکانہ 1160، بنوں 1200، کوئٹہ 1160، خضدار 1100، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اوربہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے کا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 900 روپے تک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…