اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز ہارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری ماضی کی طرح بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہونگے۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب اقدامات ماورائے آئین اور قانون ہوتے ہیں،
سپریم کورٹ نے نیب کو بدترین ادارہ قرار دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ساکھ کھو جانے والے نیب کو بند کرنا چاہیے اور نیب زدہ کابینہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کیخلاف نیب کے یکطرفہ احتساب پر عالمی اداروں نے سوالات اٹھائے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکمرانوں کو جھوٹے وعدے یاد دلاتے ہیں تو نیب حرکت میں آجاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کو دباؤ. میں لانے کے حربے اور ہتھکنڈے پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہونگے۔نیر بخاری نے سوال اٹھایا کہ آٹا چینی ڈالر پٹرول بلین ٹری سیکنڈلز میں ملوث نیب کی آنکھوں سے اوجھل کیوں ہیں ۔