بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’جنہیں شہر چلانے نہیں آتے انہیں بنانے کیسے آئیں گے‘‘سنگ بنیاد رکھنے کے ہم بادشاہ ہیں جب نیا شہر بنے گا پھر دیکھیں گے، سب کچھ دوبارہ کھل گیا ہے لیکن کیا ہو سکتا ہے؟سینئر تجزیہ کار کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سب کچھ کھول رہی ہے اگر کورونا دوبارہ کھل گیا تو سب کئےکرائے پر پانی پھر جائے گا، کورونا کنٹرول ہونے کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار کاروبار کھولا جانا چاہئے تھا،

جنہیں شہر چلانے نہیں آتے انہیں بنانے کیسے آئیں گے،حسن نثار کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل، بھل صفائی، دہشتگردی، واپڈا، زلزلہ زدگان کے بعد کراچی کے کچرا بھی فوج نے اٹھانا ہے تو اس ملک کا سیاسی کچرا کیا کرنے آیا ہے، فوج کا بنیادی کام ملک کا دفاع ہے لیکن کون سا کام ہے جووہ نہیں کرتے ہیں۔راوی کنارے نئے شہر کے سنگ بنیاد پر حسن نثار نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ شہروں کو خاص حد سے تجاوز نہ کرنے دو نئے شہر آباد کرو، ہمارے رویے عجیب و غریب قسم کے ہیں، ہم کام کرتے ہیں مگر اس میں دیرکردیتے ہیں، ایک بات سمجھ نہیں آتی جنہیں شہر چلانے نہیں آتے انہیں بنانے کیسے آئیں گے، سنگ بنیاد رکھنے کے ہم بادشاہ ہیں جب نیا شہر بنے گا پھر دیکھیں گے، شہر ٹاؤن پلانرز، انجینئرز یا بلڈرز نہیں شہری بناتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…