5 ماہ بعد بلوچستان بھی کھل گیا، لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

8  اگست‬‮  2020

کوئٹہ (آ ن لائن)حکومت بلوچستان نے 5ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں دکانیں،شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایران سے سفر کرنے والے 12سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد کیسز میں اضافے کے بعد 22مارچ کو 65سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے،کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے بھر میں 21مارچ کو مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کانوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جو مئی تک نافذ رہا بعد ازاں حکومت بلوچستان کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کردیا گیا۔جو 69دن تک جاری رہا،ہفتے کو حکومت بلوچستان نے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے 24گھنٹے ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھلے رکھنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔یاد رہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 50ہزار495افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں 51ہزار 427افراد کا رزلٹ منفی جبکہ 11ہزار 835افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی،متاثرہ افراد میں سے تک 10ہزار 304افراد صحت یاب ہوچکے ہیں،صوبے میں مجموعی طورپر 137افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جن میں 97کمیونٹی بیس ہیں۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…