لاہور(این این آئی) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو17 اگست سے جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کر دیاگیاجس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 17 سے 24 اگست تک لیبارٹریاں کھولی جائیں گی، 24 اگست سے
یکم ستمبر تک امتحان لیا جائے گا۔انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیشن 2019 کے طلبا ء 2 ستمبر سے 14 ستمبر تک یونیورسٹی آئیں گے۔طلبا کو اس دوران ہاسٹل کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔