اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف پر طنز کے تیر چلادئیے اور کہا ہے کہ غیرملکی کمپنی کا بیروزگار مزدور دِہاڑی کی تلاش میں ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف صاحب نے جب سے دبئی کی کمپنی چھوڑی ہے وہ گھبرائے گھبرائے پھرتے ہیں، آج کل ان کا سارا گزر بسر عمران خان اور حکومت پر تنقید سے
ہورہا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشیاں بھگتنے والے ہمیں حکومت چلانے کے طریقے نہ بتائیں۔انہوںنے کہاکہ مافیا کی سرپرستی کرنی ہوتی تو سب سے پہلا مک مکا آپ سے ہوتا، کسی ہسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر کا نہ ہونا آپ کی نااہلی کیلئے کافی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ووٹوں کے بدلے آپ نے اْنہیں کیا دیا؟