رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے مختلف شہروں میں نظارے، سورج گرہن محض اجرام فلکی کی گردش کا حصہ ،لوگوں میں پھیلی باتیں محض توہمات ہیں، ماہر فلکیات

21  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال کے پہلے سورج گرہن کے مختلف شہروں میں نظارے دیکھے گئے۔پاکستان میں سورج گرہن کا عمل صبح 9 بج کر 26 منٹ پر شروع ہوا جو 11 بجے کے بعد عروج پر پہنچا تھا۔سورج گرہن کے دوران کراچی سمیت لاڑکانہ اور سکھر میں رنگ آف فائر کا نظارا دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9بج کر 26 منٹ پر ہوا جو 11 بجے کے بعد عروج پر پہنچا تھا جبکہ مکمل اختتام دوپہر 12 بج کر 46 منٹ ہوگیا۔کوئٹہ میں سورج گرہن کا آغاز صبح 9 بجکر 26 منٹ جس کا دورانیہ 3گھنٹے 20منٹ رہا جو ایک بجکر 6 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔دارالحکومت اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 9 بج کر 50 منٹ پر ہوا جو 1 بج کر 6 منٹ پر ختم ہوا۔اسی طرح لاہور میں سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 50 منٹ پر ہوا جس کا مکمل اختتام ایک بجکر 10 منٹ پر ہوگیا۔سورج گرہن کے حوالے سے چیئرمین اسپیس سائنسز پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سید عامر محمود کا کہنا تھا سورج گرہن کا موسم اور ماحول پر زیادہ اثر نہیں پڑتا، زمین پر بھی اس کے اثرات منفی نہیں ہوتے۔دوسری جانب ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ سورج گرہن محض اجرام فلکی کی گردش کا حصہ ہے، گرہن کے حوالے سے لوگوں میں پھیلی باتیں محض توہمات ہیں۔سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، حالیہ سورج گرہن کے دوران سورج چاند کی پشت سے روشنی کے گول دائرے یا چھلے کی مانند نظر آیا۔پاکستان کے کچھ علاقوں میں جزوی اور کہیں مکمل طور پر روشنی کا ہالہ دیکھا گیا جب کہ گوادر، سکھر اور لاڑکانہ میں سورج گرہن کے دوران ‘رنگ فائر’ کا منظر دیکھا گیا۔ماہرین کی جانب سے سورج گرہن کے دوران براہ راست سورج کا مشاہدہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق سورج گرہن سے منسلک توہمات کی سائنس میں کوئی حقیقت نہیں، مگر سورج کو براہ راست دیکھنے سے بینائی جا سکتی ہے جو ناقابل واپسی ہے۔ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے انسانی صحت، موڈ پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…