اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

’’خوف نہ پھیلائیں، پاکستان میں کرونا سے شرح اموات اور کیسز دنیا کے دیگر ممالک سے کم‘‘ پاکستان دنیا کا پانچوں بڑا ملک ، کیسز اور اموات کی شرح کیوں کم ہے ؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وباء دنیا میں خوف کیساتھ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے ، پاکستان سمیت چین، امریکا، جرمنی، برطانیہ، بھارت، سعودی عرب سمیت تقریباً چھوٹے بڑے دنیا کے دو سو پندرہ ممالک اس وائرس مہلک وائرس کا شکار ہیں ۔کچھ ممالک نے کرونا پر قابوپا لیا ہے جبکہ کچھ ممالک میں یہ تیزی کیساتھ پھیلتا جارہا ہے ۔ جہاں کیسز میں کمی کیساتھ لوگوں سے خوف نکل رہا ہے

وہیں کچھ ممالک میں یہ ابھی عروج اختیار کرتا جارہا ہے جس وجہ سے عوام میں خوف و ہراس دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ پاکستان میں مہلک وباء سے 2,839اموات جبکہ کیسز کی تعداد 148,921ہو گئی ہے ۔ آج ملک میں ریکارڈ اموات 111جبکہ نئے کیسز 4ہزار 4سو 47سامنے آئے ہیں جس کے بعد عوام میں تشویش کی لہربڑھ گئی ہے جو لوگ کروناکے انکار ی تھے ان میں بھی خوف کی لہر نظر آرہی ہے ۔ تاہم اگر پاکستان میں کیسز اور اموات کی شرح دنیاکے دیگر مقابلے میں دیکھی جائے تو قدرے بہتری نظر آتی ہے ۔ لیکن اگر دنیا کے حساب سے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو صورتحال دیگر ممالک سے قدرے بہتر ہے۔کرونا وائرس پر ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کا جائزہ کے مطابق پاکستان دنیا پانچواں بڑا ملک ہے اس کے باوجود دیگر ممالک کی نسبت اموات اور کیسز کی شرح کافی کم ہے ۔ دوسری جانب دنیا کے ترقی یافتہ اور بہتر نظام صحت رکھنے والے نوے ممالک جن میں امریکا، برطانیہ، برازیل، روس ، اسپین، اٹلی، پرو،جرمنی،ترکی،فرانس، میکسیکو،ترکی، سسعودی عرب، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں شرح اموات دس لاکھ افراد میں پاکستان سےکئی زیادہ ہے، پاکستان میں دس لاکھ میں سے صرف بارہ افراد روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔جبکہ امریکا میں یہ شرح دس لاکھ میں سے 357افراد،برازیل میں 208اور روس میں 49ہے، برطانیہ میں 615،اسپین میں 580،اٹلی میں568افراد ہر دس لاکھ میں سے کرونا کےباعث موت کا شکار ہورہے ہیں۔

جبکہ پاکستان ورلڈ میٹر کی فہرست میں پندرہویں نمبر ہے۔اسی طرح اگر کرونا متاثرین کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں اس حوالے سے بھی صورتحال ترقی یافتہ ستر ممالک سے کئی گناہ بہتر ہے۔ پاکستان میں دس لاکھ آبادی میں سے روزانہ کی بنیاد پر صرف چھ سو پچپن افراد کرونا سے متاثر ہورہے ہیں، جبکہ امریکا میں 6,597،برازیل میں 4,196،روس میں 3,681،برطانیہ میں 4,374،اسپین

میں 6,228،اٹلی میں 3,924،پرو میں 7,071،جرمنی 2,262،ترکی میں 2,133،فرانس میں 2,411،چلی میں9,390،سعودی عرب میں3,796،کینیڈا میں 2,628افراد متاثر ہوتے ہیں۔ورلڈ میٹر پر پندرہویں رینک پر ہونا اور پانچویں بڑی آبادی ہونے کے باجود شرح اموات اور متاثرین کی تعداد کم ہونا نعمت ہے، موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھنا ضروری ہے۔

اس لئے خوف و ہراس پھیلا کر اوسان خطا کرنے کے بجائے تصویر کا دوسرا رخ دیکھا جائے جہاں منفی اثرات ہیں وہیں یہ مثبت پہلو کرونا کو قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔پاکستان میں موجود صورتحال کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48ہزار نو سو ہے جبکہ اموات 2ہزار 8سو 39ہے ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…