اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تین سرکاری ہسپتالوں الائیڈ، ڈی ایچ کیو اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 100 سے زائد ڈاکٹر کروناکا شکار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے ڈاکٹروں نے ان معاملات کا ذمہ دار مبینہ طور پر ضعلی انتظامیہ کو قرار دے دیا اور کہا کہ
الائیڈ اور ڈی ایچ کیو میں حفاظتی اقدامات کے بغیر نئے وارڈز بنائے گئے جبکہ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں بستر دستیاب تھے۔جنرل ہسپتال میں کووڈ19 کے علاج کے لیے 250 بستر دیے گئے تھے جن میں سے صرف 60 زیر استعمال ہیں۔