میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم مؤخر کارروائی اب کب ہوگی؟ سابق صدر کے وکیل کی استدعا منظور

27  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکائونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث کوئی کارووائی آگے نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتےہوئے سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی۔سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم بھی موخر کر دی گئی۔ پنک ریذیڈنسی، نہرخیام غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…