اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پمزہسپتال میں ایک نرس سمیت تین ڈاکٹر زمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق میں پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹروں اور ایک نرس کرونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں جس کی تصدیق ہونے کے بعدانہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرس آئسولیشن میں ڈیوٹی کے فرائض ادا کر رہے تھے ،
ان میں وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت نکلے ہیں ۔ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ2 دنوںسے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میںاضافہ ہو ا ہے جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے انہیں آئسولیٹ کیا جارہا ہے تاکہ دوسرے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔