اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ تنازع پر شدت اختیار کر گیا 

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کی جانب سے پی آئی اے کے ساتھ تنازع پر وزیر اعظم ہائوس سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پالپا نے پی آئی اے کے ساتھ تنازع کے معاملے پر وزیر اعظم ہائوس سے رابطہ کیا ہے ،وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے پالپا کو سی ای او پی آئی اے کے ساتھ معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پالپا نے وفاقی وزیر غلام سرور خان سے بھی رابطہ کیا، غلام سرور خان نے پالپا کو سیکریٹری ایوی ایشن کے ساتھ بات چیت کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن ناصر حسن جامی سے پالپا اور پی آئی اے کے نمائندوں کے مذاکرات جاری ہیں ،پالپا کا پائیلٹس کیلئے کورونا سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات عالمی معیار کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق اب تک پی آئی اے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ،حفاظتی لباس اور دیگر سامان پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…