جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چینی آٹا بحران !عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا سبسڈی دینے میں اسد عمر کا کردارواضح ، وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان دراڑ ، شیخ رشید نے انتہائی اہم موڑ پر تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا ہوتا لیکن اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے۔ جہانگیرترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہت گہرے تھے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ25 اپریل کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے۔ حکومت میں کوئی گروپ بندی نہیں،

کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے۔ راولپنڈ ی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا وزیراعظم اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں، عمران خان کو 2سال ہوگئے اور اب وہ معاملات سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاست میں آئے جس کے بعد مافیاز مضبوط ہوئے اور ملک کو نقصان پہنچا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سبسڈی دینے میں اسدعمر کا کوئی کردار نہیں لیکن اگر رزااق داؤد کا کہا جائے تو ظاہر ہے وہ انڈسٹری منسٹر تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے ۔وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی کے بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا۔ فیصلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کیے ان کے بارے میں مجھے بھی معلوم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مخلوق کو راشن بانٹنا آسان کام نہیں، احساس پروگرام میں پہلے سے رجسٹر لوگ شامل ہیں۔ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی نائن الیون نے بھی پیدا نہیں کی تھی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے میں 2100 اسپتال کا بیڈ دے سکتے ہیں، اس امتحان میں جتنا چین ہمارے کام آیا ہے اتنا کوئی کام نہیں آیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم قرنطینہ گیٹ بنا رہے ہیں جس پر 30 سے 35 ہزار کا خرچہ آیا وزیرِ ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ کپتان نے اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے۔شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا، ہماری لیڈر شپ پر

کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا کوئی 2گروپ نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، ایوب خان کے خلاف تحریک چینی سے شروع ہوئی تھی ملک کی بدنصیبی ہے کہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے پہلی بار عمران خان سیاست میں آیا جس کا کوئی کاروبار نہیں ہے یہ عمران خان کا امتحان ہے ،انہوں نے کہاکہ ،ہم نے 40 ٹرینیں تیار رکھی ہوئی ہیں،رمضان کے بعد سیاست میں چہل قدمی اور زوروشور ہوگا۔آخری دنوں میں ایک لاکھ 65ہزار مسافر اٹھائے،چاہتے ہیں ایسا نہ ہوجیسا بھارت میں ہوا،نئے رنگ کی کوچز تمام شہروں کیلئے چلائی جائیں گی ،کوشش ہو گی مسافروں کو بہترین سہولیات دیں،وزیراعظم فیصلہ کریں تو اگلے چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے .

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…