اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی مردان کرونا وائرس کو شکست ، ڈیوٹی واپس جوائن کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہیں سیکیورٹی فورسز ، پولیس ، فوج سمیت دیگر ادارے بھی پیش پیش ہیں ۔
ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، جو سارا دن سڑکوں پر کھڑے رہ کر اپنی زندگی کو خطرات میں ڈال کر عوام کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں محفوظ بنا سکیں اور اس مہلک وائرس سے بچا سکیں ۔ ان میں ایس ایس پی مردان وقار عظیم کھرل بھی شامل ہیں جو 29مارچ کو کرونا ائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم انہوں نے وائرس کو شکست دیدی ہے اور ڈیوٹی واپس جوائن کر لی ہے ۔ ذرائع ذرائع نے بتایا ہے کہ وقار عظیم کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنانے اور صحت مند خوراک سے وہ جلد ہی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔وہ ڈیوٹی کے دوران کئی بار منگا گئے جہاں کرونا وائرس سے ہلاکت کے بعد درجنوں مریضوں کی موجودگی کی وجہ سے لاک ڈائون کیا گیا تھا جبکہ مردان کی یوسی منگا کو بھی ڈیل سیل کیا گیا تھا ۔