اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جیل حکام کی درخواست پر عزیر بلوچ کے خلاف کیسز میں تاریخ مقرر

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف کیسز میں تاریخ مقرر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو سمیت 54 سے زائد مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جیل حکام نے مقدمات کی پروسیڈنگ بحال کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر کے کیسز میں تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی۔عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کے خلاف

مقدمات بحال کرنے اور کیسز میں تاریخ مقرر کرنے کی جیل حکام کی استدعا منظور کرتے ہوئے ارشد پپو کیس میں ملزم پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی، اور مختلف کیسز میں پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔سینٹرل جیل حکام نے عزیر بلوچ کی تحویل میں واپسی کی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم کی کسٹڈی جیل کو مل گئی ہے، ملزم کے خلاف 54 مقدمات کی سماعت عدم پیشی کے باعث روکی گئی تھی، جسے اب بحال کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہو گیا تھا، ملزم کا ملک سے غداری اور اہم راز دیگر ملکوں کو دینے کے الزام میں ملٹری ٹرائل کیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں آرمی ایکٹ کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا، جیل حکام کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات درج ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…