خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو عہدوں سے ہٹانے سے ثابت ہوگیا کہ وہبدعنوانی میں ملوث ہیں،بابر اعوان کی تقرری پر سوالات اٹھ گئے

7  اپریل‬‮  2020

عبدالحکیم (این این آئی ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان، سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو عہدوں سے ہٹانے سے ثابت ہوگیا کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، محکمے کی تبدیلی سے تحریک انصاف کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، غیر منتخب بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کے ساتھ زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے

ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران نیازی کی جانب سے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو اپنے عہدوں سے ہٹانے سے واضح ہوتا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ ٹھیک ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا محکمے کی تبدیلی یا مشیر کے عہدے سے ہٹانے سے تحریک انصاف کے انصاف کے تقاضے پورے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر یہ تبدیلی اور تنزلی کس حوالے سے کی گئی ہے اور اگر ان کے ہاتھ ملوث ہیں توپھر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور فوری طور پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے بلکہ نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کردینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران نیازی اپنے فیصلوں اور انصاف کے حوالے سے ثابت کریں کہ وہ واقعی تحریک انصاف کے سربراہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ادویات کے حوالے سے وزیر کو فارغ کیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ پر غیر منتخب افراد کا گھیرا مزید تنگ ہوتا جارہا ہے، بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کی توہین ہے کم ازکم پارلیمنٹ کو تو بخش دیا جاتا پارلیمانی امور کا وزیر غیر پارلیمانی منتخب ہوگا تو اس سے زیادہ ظلم کیا ہوگا-

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…